کاروبار - 22 فروری 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بڑی اصلاحات، ایڈہاک گورننس و مینجمنٹ کمیٹی قائم
کھیل - 22 فروری 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایڈہاک گورننس اور مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد انتظامی نظام کو جدید بنانا اور ملک بھر میں ہاکی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
تکنیکی ترقی کے لیے اولمپین لیجنڈز حسن سردار اور اصلاح الدین کو پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا مشترکہ سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب، خصوصی تربیتی نظام کی نگرانی اور کوچز و کھلاڑیوں کے لیے سخت معیارات طے کرے گی۔
طویل المدتی انتظامی فیصلے پروفیشنل ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعے کیے جائیں گے، جس کی قیادت بھی حسن سردار اور اصلاح الدین مشترکہ طور پر کریں گے۔
دیگر ارکان کا تقرر ان کی مشاورت سے ہوگا۔
پی ایچ ایف نے شفاف اور مؤثر نگرانی کے لیے کارپوریٹ گورننس، مارکیٹنگ اور وسائل کے امور کو تکنیکی ہاکی معاملات سے الگ کر دیا ہے۔
نئی گورننس کمیٹی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں، جن میں جاز کے سی ای او عامر ابراہیم بھی شامل ہیں جو کارپوریٹ اور مارکیٹنگ معاونت فراہم کریں گے۔
تمام کمیٹی ارکان اعزازی بنیادوں پر خدمات انجام دیں گے۔ پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام درست سمت میں ایک عبوری روڈ میپ ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ہاکی کو نچلی سطح پر بحال کرنے کے لیے تمام اداروں کو متحرک کیا جائے گا۔
یہ اصلاحات شفافیت، پیشہ ورانہ میرٹ اور جدید انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان ہاکی کو عالمی سطح پر دوبارہ مضبوط مقام دلانے کے عزم کی عکاس ہیں۔
دیکھیں

