ناسا نے آرٹیمس مشن کی دوبارہ چاند کی جانب روانگی کا باضابطہ اعلان کر دیا

news-banner

تازہ ترین - 22 فروری 2026

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا آرٹیمس مشن ایک بار پھر چاند کی جانب روانہ کرے گا، جو خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن کے لانچ کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جس کا مقصد 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ انسانوں کو چاند کے گرد مدار میں بھیجنا ہے۔

 

اس مشن کے تحت چار خلا نوردوں کو 10 روزہ سفر پر روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے پچھلے حصے کا چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔ ناسا کے مطابق یہ مہم آئندہ بڑے قمری منصوبوں کی بنیاد ثابت ہوگی۔

 

ان مستقبل کی مہمات کا ہدف انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنا اور وہاں ایک مستقل اڈہ قائم کرنا ہے، جو آگے چل کر مریخ کے مشنز کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کر سکتا ہے۔