ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 22 فروری 2026

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے باآسانی شکست دی، میچ پالی کہلے میں کھیلا گیا۔

 

147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 16.4 اوورز میں 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

 

کپتان داسن شاناکا نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، جبکہ کامیندو مینڈس نے 13 اور ویلا لاگے نے 10 رنز اسکور کیے۔ 

 

باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔

 

قبل ازیں، سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

 

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ 

 

فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

 

سری لنکا کی بولنگ میں دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ لی۔

 

یاد رہے کہ اسی گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔