تازہ ترین - 22 فروری 2026
یو اے ای نے اہم انفراسٹرکچر پر دہشت گرد نوعیت کے سائبر حملے ناکام بنا دیے
تازہ ترین - 22 فروری 2026
دبئی: متحدہ عرب امارات نے اہم قومی شعبوں کو نشانہ بنانے والی منظم دہشت گرد سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا، جن میں رینسم ویئر، فشنگ اور جدید اے آئی ٹولز استعمال کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔
یو اے ای سائبر سکیورٹی کونسل کے بیان کے مطابق حملہ آور گروہوں نے اہم انفراسٹرکچر، اقتصادی، توانائی اور سرکاری نیٹ ورکس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم بروقت نگرانی، حفاظتی نظام اور مؤثر اقدامات کی بدولت خطرات کو بروقت ناکام بنایا گیا۔
سائبر دفاع کے ماہرین نے خطرات کی فوری شناخت اور فوری ردعمل کے ذریعے حملوں کے اثرات کو ختم کیا، جس سے عوامی اور نجی شعبوں کے انفراسٹرکچر کی حفاظت برقرار رہی۔
کونسل نے زور دیا کہ رینسم ویئر، فشنگ اور دیگر ڈیجیٹل خطرات عالمی سطح پر مسلسل بدلتے رہتے ہیں، اس لیے مضبوط حفاظتی نیٹ ورکس، تربیت یافتہ عملہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق یو اے ای کے اس اقدام نے نہ صرف ملک میں سائبر محفوظ ماحول کو یقینی بنایا بلکہ خطے میں ڈیجیٹل دفاع اور قومی سیکیورٹی کے معیار کو بھی بلند کیا۔
دیکھیں

