بھارت: ہریانہ میں پراسرار وبا سے 12 افراد ہلاک، کئی بیمار

news-banner

تازہ ترین - 22 فروری 2026

ہریانہ، بھارت: ہریانہ کے ضلع پلوال کے گاؤں چایانسا میں ایک پراسرار بیماری کے سبب کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گاؤں کی کل آبادی تقریباً 5,000 ہے۔

 

درجنوں افراد اس نامعلوم بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے بعد مقامی حکام نے فوری تحقیقات شروع کیں اور گاؤں میں طبی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

 

اب تک 600 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، اور تقریباً 300 خون کے نمونے لیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 20 کیسز ہیپاٹائٹس بی اور سی کے تصدیق شدہ ہیں۔

 

 بیماری کی علامات میں بخار، کھانسی، جسم میں درد اور قے شامل ہیں۔

 

حکام کے مطابق بعض اموات جگر کے انفیکشن اور متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے (ملٹی پل آرگن فیلئر) کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ چار افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے۔ 

 

ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرل انفیکشنز ہیں جو جگر کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور خون کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔ 

 

ہیپاٹائٹس بی کے لیے ویکسین دستیاب ہے، مگر ہیپاٹائٹس سی کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں۔

 

رہائشیوں کا خیال ہے کہ آلودہ پینے کا پانی اس بحران کی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ 

 

پانی کے 107 نمونوں میں سے 23 معیار پر پورا نہیں اترے۔ 

 

گاؤں میں صرف 20 فیصد گھرانوں کو ٹینک سے پائپ کے ذریعے پانی ملتا ہے، باقی لوگ ٹینکروں سے پانی خرید کر زیر زمین دھات کے ٹینکوں میں ذخیرہ کرتے ہیں۔

 

حکام نے کہا ہے کہ وہ وبا کی اصل وجہ معلوم کرنے اور مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے تحقیقات جاری رکھیں گے۔