کاروبار - 23 فروری 2026
پاکستان کی افغانستان میں ایئر سٹرائیکس، 80 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق
دنیا - 23 فروری 2026
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغانستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر فضائی کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 80 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
گزشتہ رات ہونے والی ایئر سٹرائیکس میں افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار، خارجی ابراہیم مرکز ننگرہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا شامل ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قابلِ اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تاکہ سرحد پار دہشتگردی کے خطرات کا مؤثر طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
دیکھیں

