کاروبار - 23 فروری 2026
پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
پاکستان - 23 فروری 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے ایک مکمل دہشت گرد گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ چار دیگر خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔
دیکھیں

