شدید برفباری کے باعث نیویارک سٹی میں مکمل ٹریول بین، سکول بند

news-banner

دنیا - 23 فروری 2026

نیویارک: میئر ظہران ممدانی نے ممکنہ شدید برفباری کے پیشِ نظر نیویارک سٹی میں سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق شہر میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا ہے، اور رات 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

 شہر میں 18 سے 24 انچ اور کچھ علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کی توقع ہے۔

 

امریکا بھر میں برفانی طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

 

 جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر روانہ ہونے والی 42 فیصد اور آنے والی 63 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کی ہے، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔