کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر قتل، ملزمان فرار

news-banner

پاکستان - 23 فروری 2026

کوہاٹ: نواحی علاقے کوٹل ٹاؤن شپ ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

 

 پولیس حکام کے مطابق وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں تعینات تھیں اور ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

 

اس قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔