پنجاب کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی 227 ارب 85 کروڑ، سالانہ ہدف 527 ارب 70 کروڑ مقرر

news-banner

کاروبار - 23 فروری 2026

لاہور: صوبہ پنجاب میں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس آمدنی 227 ارب 85 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ مجموعی سالانہ ٹیکس ہدف 527 ارب 70 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق ہدف پورا نہ کرنے والے محکموں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ بجٹ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے انتہائی کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، چھ ماہ میں صرف 78 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہو سکا، جبکہ سالانہ ہدف 9 ارب 70 کروڑ روپے مقرر ہے۔

 

بورڈ آف ریونیو کا سالانہ ہدف 105 ارب روپے تھا لیکن پہلی ششماہی میں صرف 35 ارب 69 کروڑ روپے جمع کیے جا سکے۔

 

سب سے بہتر کارکردگی پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دکھائی، جس نے چھ ماہ میں 147 ارب روپے جمع کیے۔ اسی طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 70 ارب روپے کے ہدف میں سے 43 ارب 41 کروڑ روپے وصول کیے۔

 

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ باقی مدت میں ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ مقررہ بجٹ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔