عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

news-banner

کاروبار - 23 فروری 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 60 ہزار 015 روپے تک جا پہنچی۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 094 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 125 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 796 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔