روزے کے دوران انہیلر کے استعمال کی شرعی اجازت، صحت کے لحاظ سے جائز قرار

news-banner

تازہ ترین - 23 فروری 2026

تازہ شرعی رہنمائی میں دمے یا دائمی سانس کی بیماری رکھنے والے مریضوں کے لیے روزے کے دوران انہیلر کے استعمال کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔

 

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق وہ مریض جو دن گزارنے کے لیے انہیلر کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس بیماری کی وجہ سے معذور سمجھا جائے گا اور اسے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ 

 

اگر مرض دائمی ہو تو مریض فدیہ ادا کرے۔

 

اگر کوئی شخص روزہ رکھے اور بیماری کی شدت کی وجہ سے انہیلر استعمال کرے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ 

 

جو شخص دوبارہ روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ بعد میں قضا کرے، ورنہ فدیہ ادا کرے۔

 

انہیلر میں موجود گیس حلق سے معدے تک جا سکتی ہے، مگر اس کے استعمال سے پھیپھڑے کھل جاتے ہیں اور سانس لینا آسان ہو جاتا ہے، اس لیے ضروری طبی علاج کو روزے پر فوقیت حاصل ہے۔