انٹرٹینمنٹ - 23 فروری 2026
مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کی، امید ظاہر کی کہ مریم نواز کراچی بھی آئیں تو حالات بہتر ہوں گے
انٹرٹینمنٹ - 23 فروری 2026
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے صوبہ پنجاب کی موجودہ صورتحال کی تعریف کی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سراہا۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ پنجاب کی پیش رفت کی تعریف کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ایک شو کے دوران مومنہ نے کہا، “اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔”
میزبان فیصل قریشی نے کہا، “تو کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہیں، ہوسکتا ہے حکمران آپ کی سن لیں۔”
مومنہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “میں نے تو کہا کہ کراچی کا بھی کوئی ہے؟ بتا دیں، کیونکہ اب زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں، یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں کچھ مسئلے ہو جاتے ہیں۔”
اس کے بعد انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، “کاش ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آ جائیں۔”
یہ کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہوا اور صارفین نے کراچی کے مسائل اور حکمرانی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
دیکھیں

