دنیا - 25 فروری 2026
لاہور میں بسنت کے دوران 17 افراد جاں بحق، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان - 25 فروری 2026
لاہور: بسنت کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 17 افراد کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں سماعت کے دوران پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بسنت کے دوران 3 افراد کرنٹ لگنے سے، 2 افراد درخت سے گرنے جبکہ 12 افراد چھتوں سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے افراد کا مکمل ریکارڈ رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ درخواست میں اموات اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے پنجاب کے ہوم سیکرٹری کو زخمی افراد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
دیکھیں

