کھیل - 25 فروری 2026
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر جواب، چیک پوسٹ تباہ
پاکستان - 25 فروری 2026
خیبر: افغان طالبان کی جانب سے طورخم اور تیراہ کے علاقوں میں پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے کے تین مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
جوابی کارروائی کے دوران پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے بیان میں کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔
دیکھیں

