دنیا - 25 فروری 2026
آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات، 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کا آغاز
کاروبار - 25 فروری 2026
کراچی: International Monetary Fund (آئی ایم ایف) کا وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا جہاں اس نے State Bank of Pakistan کے حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی کارکردگی اور اہم مالیاتی اعداد و شمار پر بریفنگ دیں گے۔
مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں جولائی سے جنوری تک کی معاشی صورتحال سے متعلق تکنیکی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ سیشن میں زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، مانیٹری پالیسی، مہنگائی، بینکاری ضوابط اور دیگر معاشی معاملات پر تفصیلی تکنیکی مذاکرات متوقع ہیں۔
آئی ایم ایف نے 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک وفد کو پالیسی ریٹ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔
یہ دورہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کیلئے کیا جا رہا ہے جبکہ 1.1 ارب ڈالر کے لچک اور پائیداری سہولت (RSF) کے دوسرے جائزے پر بھی بات چیت ہوگی۔
دیکھیں

