چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم قتل

news-banner

پاکستان - 25 فروری 2026

چارسدہ: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعے میں پیشی کیلئے لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم کو مردان جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔

 

 جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان قتل کے مقدمے پر پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی جو واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے۔