کھیل - 25 فروری 2026
رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ کے چاول بغیر ادائیگی اٹھانے کا انکشاف، پی اے سی اجلاس میں تشویش
کاروبار - 25 فروری 2026
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے چاول بغیر ادائیگی اٹھائے جانے کا انکشاف سامنے آیا جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت معین عامر پیرزادہ نے کی، جس میں فنانس ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق بینک کے ایک قرض دار نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کا چاول ادائیگی کے بغیر حاصل کر لیا۔
کمیٹی کے رکن سید نوید قمر نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیا، جبکہ سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ روپے واپس وصول کیے جا چکے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ بینک اور متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کیوں نہیں کی، جبکہ پوری رات اسٹاک لوڈ ہوتا رہا اور پولیس صبح موقع پر پہنچی۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
بینک حکام نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی کو معطل کر دیا گیا ہے، جس پر کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ 15 روز کے اندر کمپنی کے خلاف کی گئی کارروائی کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔
دیکھیں

