دنیا - 25 فروری 2026
راولپنڈی: ٹک ٹاک دوستی کے تنازع پر 8 بچوں کی ماں قتل، ملزم گرفتار
پاکستان - 25 فروری 2026
راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 43 سالہ شادی شدہ خاتون، نعمانہ افضل، کے اندھے قتل کا راز پولیس نے حل کر لیا۔
واقعہ اس کے سوشل میڈیا، خصوصاً ٹک ٹاک پر ملائشیا میں مقیم ایک شادی شدہ شخص عدنان اختر کے ساتھ دوستی سے جڑا ہوا نکلا۔
پولیس کے مطابق عدنان اختر نے خاتون سے مسلسل رقم منگواتی اور ملازمت و غیر قانونی سرگرمیوں کے بہانے اس کے ساتھ رابطے میں رہا۔
نعمانہ نے عدنان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر اس سے شادی کرے۔
قتل سے ایک دن قبل عدنان نے نعمانہ کو گاڑی میں لے کر راولپنڈی کے مختلف مقامات پر گھمایا اور پھر اپنے ساتھی کامران کے ساتھ اسے گاڑی میں ہی دم گھونٹ کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کی لاش نجی کالج کے قریب سڑک کنارے پھینک دی گئی۔
پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس اور تکنیکی ذرائع سے ملزم عدنان کو ٹریس کیا، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
شریک ملزم کامران اب بھی فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

