تازہ ترین - 25 فروری 2026
عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کا آن ایئر معاملہ باہمی احترام کے ساتھ ختم
انٹرٹینمنٹ - 25 فروری 2026
اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے درمیان حالیہ تبادلۂ خیال وائرل ہو گیا، جس میں ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والے بیان نے دونوں کے ردعمل کو سامنے لایا۔
پروگرام کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے عتیقہ اوڈھو کو فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھا کر پوچھا کہ وہ انہیں کوئی مشورہ دینا چاہیں گی؟
عتیقہ اوڈھو نے مشورہ دیا کہ فہد اب اپنی عمر کی اداکاراؤں یعنی خواتین کے ساتھ کام کریں۔
اس پر فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہو کر مذاحیہ انداز میں کہا کہ عتیقہ اوڈھو شاید خود ان کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں، اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دو یا چار مزید سرجریز کروائیں تو وہ ان کے ہیرو بن جائیں گے۔
بعد ازاں، عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے معاملے کو بڑھانے سے اجتناب کی درخواست کی اور فہد مصطفیٰ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں محنتی اور باصلاحیت پروفیشنل قرار دیا۔
ساتھ ہی اگر ان کے الفاظ سے فہد یا کسی اور کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت بھی کی۔
فہد مصطفیٰ نے بعد میں اپنے پروگرام میں کہا کہ معافی اور احترام اہم ہیں۔
انہوں نے کہا: "عتیقہ آپا، آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں۔
میں آپ سے معافی مانگتا ہوں اور اللہ آپ کو خوش رکھے۔"
یہ واقعہ دونوں اداکاروں کے باہمی احترام اور پیشہ ورانہ رویے کے مثبت پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔
دیکھیں

