تازہ ترین - 25 فروری 2026
سلیم خان کی صحت سرجری کے بعد بہتر، اداکارہ ڈیزی شاہ کی تازہ اپڈیٹ
انٹرٹینمنٹ - 25 فروری 2026
بالی وڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں معمولی برین ہیمریج کے بعد زیرِ علاج ہیں۔
ملک بھر کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
اداکارہ ڈیزی شاہ نے سلیم خان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹ شیئر کی ہے۔
2014 کی فلم جے ہو میں سلمان خان کے مقابل کام کرنے والی ڈیزی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سلیم خان کی صورتحال مثبت ہے۔
اگرچہ وہ خود اسپتال نہیں جا سکیں، لیکن وہ باقاعدگی سے سلمان خان اور ان کے خاندان سے رابطے میں ہیں۔
ڈیزی شاہ کے مطابق سلیم خان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔
ڈاکٹروں نے پہلے بتایا تھا کہ کوئی سرجری نہیں ہوئی، تاہم وہ دماغ میں معمولی خون بہنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیے گئے اور فوری طبی عمل کے تحت نگرانی میں ہیں۔
اس سے قبل ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ سلیم خان کی حالت مستحکم ہے، حالانکہ وہ وینٹیلیٹر سپورٹ پر ہیں۔
اہل خانہ نے میڈیا سے رازداری کی اپیل کی اور کہا کہ صحت ایک نجی معاملہ ہے، اور وہ اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ کوئی اپڈیٹ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔
ڈیزی شاہ کے بیان سے مداحوں کو تسلی ملی کہ سلیم خان اب صحت یابی کے راستے پر ہیں اور مناسب طبی نگہداشت جاری ہے۔
دیکھیں

