پاکستان - 23 اپریل 2026
تجارتی جہاز پر قبضہ، ایران کا اقوام متحدہ سے رابطہ
تازہ ترین - 21 اپریل 2026
امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز قبضے میں لینے کا معاملہ ایران نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی بحری تنظیم کے سامنے اٹھا دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس غیر قانونی اور مجرمانہ امریکی عمل کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا مؤقف ہے کہ ایرانی جہاز، اس کےسیلرز، عملہ اور ان کے اہلخانہ کو فوری رہا کیا جائے۔
امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر قبضے کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو بھی دھمکایا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے
دیکھیں

