پنجاب میں دو ادویات کے مخصوص بیچز جعلی قرار، فوری واپسی کا حکم

news-banner

تازہ ترین - 25 فروری 2026

پنجاب میں دو ادویات کے مخصوص بیچز کو جعلی قرار دے کر فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈرگز کنٹرول ونگ نے اس حوالے سے ہنگامی پبلک نوٹس جاری کیا ہے۔

 

نوٹس کے مطابق ڈی-جیسٹ 10 ملی گرام اور گیبیکا 300 ملی گرام کے مخصوص بیچز غیر معیاری اور اسپوریئس پائے گئے۔

 

 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے مطابق بیچ نمبر DGH007 (ایکسپائری اپریل 2027) اور بیچ نمبر 518C27 (ایکسپائری جولائی 2027) معیار پر پورا نہیں اترے۔

 

ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ اسٹاک کو فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ڈریپ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

ڈاکٹروں، فارمیسیز اور ہسپتالوں کو ان ادویات کی فروخت اور استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبہ بھر میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کو ہرگز استعمال نہ کریں، کسی بھی مضر اثر کی صورت میں فوری اطلاع دیں اور صرف مستند و لائسنس یافتہ فارمیسیز سے ادویات خریدیں۔