تازہ ترین - 26 فروری 2026
بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھا گیا: بیرسٹر گوہر علی خان
پاکستان - 26 فروری 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا گیا اور انہیں کسی مرحلے پر لاعلم نہیں رکھا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے فیملی کو منٹ ٹو منٹ معلومات فراہم کی جاتی رہیں اور اگر اہل خانہ کو بروقت اعتماد میں نہ لیا جاتا تو سیاسی ذمہ داری ادا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے معاملات میں ذاتی طور پر بھرپور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی خلوص نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علیمہ خان کی جانب سے کانفرنس کال میں شریک افراد سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ افراد کے علاوہ سہیل آفریدی بھی کال میں موجود تھے۔
دیکھیں

