تازہ ترین - 26 فروری 2026
برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے 80 لاکھ سفید پوش ملازمتیں خطرے میں
تازہ ترین - 26 فروری 2026
لندن: برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ملک کی 80 لاکھ سفید پوش ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
برطانیہ کے تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
تھنک ٹینک کے ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پر بڑھتا ہوا انحصار خاص طور پر ان ملازمتوں کے لیے خطرناک ہے جہاں درمیانے درجے کی قابلیت یا معمولی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے۔
ایسے ملازمین کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
تاہم وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی یا پیچیدہ کام شامل ہیں، فی الحال محفوظ سمجھی جا رہی ہیں۔
دیکھیں

