پاکستان - 27 فروری 2026
ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان - 27 فروری 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان اس عزم پر قائم ہیں کہ کسی بھی صورت میں ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی، اور کسی بھی جارحانہ منصوبے کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
افواج پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں اور ہر اندرونی و بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے، تاہم ملکی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دیکھیں

