تازہ ترین - 27 فروری 2026
’نام بگاڑ کر پکارنا جائز نہیں‘: عروہ حسین کے نام پر مفتی کا وائرل ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 27 فروری 2026
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کے نام کے ساتھ ’حسین‘ کی جگہ انگریزی میں ’Hocane‘ لکھنے کے معاملے پر ایک نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام میں ایک مفتی صاحب کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
مفتی نے کہا کہ کسی کا نام بگاڑ کر پکارنا شرعی طور پر جائز نہیں۔ ’Hocane‘ عربی زبان کا نام نہیں، اور اس طرح جان بوجھ کر نام کو تبدیل کرنا درست نہیں۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ حضرت علی ابن ابی طالب نے فرمایا کہ کسی کا نام درست ادا کرنا اس کا حق ہے، کیونکہ نام والدین کی طرف سے دیا جاتا ہے اور اس کا احترام ضروری ہے۔
مزید کہا گیا کہ اسلامی نام رکھتے وقت بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
مثال کے طور پر، بعض لوگ ’محمد‘ نام لینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس کے تقاضے اور احترام زیادہ ہیں، اسی طرح جان بوجھ کر نام کو بدلنا مناسب عمل نہیں۔
دیکھیں

