پاکستان نے ایران میں مقیم شہریوں کو محتاط رہنے اور نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی

news-banner

پاکستان - 28 فروری 2026

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

دفتر خارجہ نے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اور پاکستانی سفارتی مشنز سے مستقل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ زاہدان اور مشہد میں قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔ 

 

شہریوں سے صورتحال پر قریب سے نظر رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستانی سفارتی مشنز ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔