تازہ ترین - 27 فروری 2026
کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان کا سبب بنتی ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
تازہ ترین - 27 فروری 2026
حالیہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سر پر بار بار لگنے والی چوٹوں کے نتیجے میں جسم میں پیدا ہونے والی سوزش دماغ کے سفید مادے (وائٹ میٹر) خصوصاً لمبک نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق سوزش کی بلند سطح دماغی ساخت میں ایسی تبدیلیوں سے جڑی ہوئی ہے جو یادداشت، جذبات اور رویے کو متاثر کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بعض سابق فٹبالرز عمر کے ساتھ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کے لیے 223 مردوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں 170 ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے کالج یا پیشہ ورانہ سطح پر فٹبال کھیلی تھی۔
تمام شرکاء کی عمریں پچاس برس کے آخری حصے میں تھیں۔
محققین نے شرکاء کے خون اور اسپائنل فلوئڈ کے نمونے حاصل کیے اور دماغی ساخت جانچنے کے لیے ایم آر آئی اسکین کیے۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ تقریباً 59 فیصد فٹبالرز میں ذہنی صلاحیتوں میں کمی جبکہ 58 فیصد میں جذبات اور رویے پر قابو پانے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
اس کے برعکس، وہ افراد جو کھیلوں سے وابستہ نہیں تھے، ان میں ذہنی تنزلی نہ ہونے کے برابر دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق وائٹ میٹر اور لمبک نظام کو پہنچنے والا نقصان یادداشت کی کمزوری اور رویے کی تبدیلیوں سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔
دیکھیں

