امریکی و اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید، ایران کا بھرپور جوابی حملہ

news-banner

دنیا - 01 مارچ 2026

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ تہران میں اپنے دفتر میں سرکاری امور انجام دے رہے تھے۔

 

حملے میں ان کے اہلِ خانہ اور ایران کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کے کئی اہم افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

شہادت کے بعد ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا جبکہ خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔