برطانیہ نے امریکا کو ایران کیخلاف فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

news-banner

دنیا - 02 مارچ 2026

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے برطانوی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے باضابطہ درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

 

 اطلاعات کے مطابق یہ اڈے ایرانی میزائل ڈپو اور لانچرز کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ برطانوی طیارے دفاعی مشنز کیلئے فضا میں موجود ہیں اور خلیجی اتحادی ممالک دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل قانونی خدشات کے باعث برطانوی حکومت نے امریکی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم حالیہ فیصلے کو پالیسی میں اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔