ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے

news-banner

کھیل - 02 مارچ 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ 

 

ذرائع کے مطابق ہر کھلاڑی پر 50 لاکھ روپے جرمانے پر بات ہو رہی ہے۔

 

جرمانے لگانے سے پہلے پی سی بی قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ 

 

کم کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر زیادہ جرمانہ لگایا جائے گا جبکہ تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اس سے مستثنیٰ ہو سکتے ہیں۔

 

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے فتح حاصل کی، مگر مجموعی طور پر ٹیم ایک بار پھر مایوس کن انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔