تازہ ترین - 02 مارچ 2026
کینسر کے مریضوں میں نئی ذہنی بیماری کی تشخیص اموات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑی ہوئی ہے
تازہ ترین - 02 مارچ 2026
حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے بالغ کینسر مریض جن میں کینسر کی تشخیص کے بعد کسی نئی ذہنی بیماری کی نشاندہی ہوتی ہے، ان میں موت کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔
یہ تحقیق طبی جریدے Cancer میں شائع ہوئی، جس میں 2013 سے 2023 کے دوران University of California سے منسلک اسپتالوں میں زیرِ علاج 3 لاکھ 71 ہزار 897 بالغ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ان تمام مریضوں میں کینسر کی تشخیص سے قبل کسی ذہنی عارضے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
UCSF سے وابستہ محققین کے مطابق، کینسر کی تشخیص کے بعد ایک سال کے اندر 10.6 فیصد مریضوں میں نئی ذہنی بیماری پیدا ہوئی، جن میں سے 35 فیصد کو ایک یا زائد نفسیاتی ادویات تجویز کی گئیں۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جن مریضوں میں کینسر کی تشخیص کے 12 سے 35 ماہ کے دوران نئی ذہنی بیماری تشخیص ہوئی، ان میں اموات کا خطرہ سب سے زیادہ تھا۔
تاہم 36 سے 59 ماہ کے دوران یہ خطرہ کم ہوا اور 60 سے 120 ماہ کے عرصے میں بتدریج مزید کم ہوتا گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ کینسر، علاج اور ذہنی صحت کے درمیان گہرے تعلق کو مزید مضبوط کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ کینسر کے مریضوں میں ذہنی صحت کو بروقت ترجیح دے کر مؤثر انداز میں سنبھالنا نہایت ضروری ہے۔
دیکھیں

