دنیا - 03 مارچ 2026
ایران کا 6 امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی شہروں پر میزائل حملہ، دبئی میں فوجی اجتماع کی تصدیق
دنیا - 03 مارچ 2026
مقبوضہ بیت المقدس، تہران، بیروت: ایران نے رات گئے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے 6 فوجی اڈوں اور اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل حملے کر کے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی۔
رپورٹس کے مطابق بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس سمیت اسرائیلی شہروں پر بھی میزائل داغے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر خیبر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اردن میں امریکی سفارتخانہ خالی کرا لیا گیا، جبکہ آسٹریلیا نے دبئی کے ال منہاد ایئر بیس پر فوجی اجتماع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اہلکار محفوظ ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق حالیہ جنگی کارروائیوں کے بعد ایران میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 742 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاض میں امریکی سفارتخانے سے دو ڈرون ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کے متعدد علاقوں کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ قطر اور متحدہ عرب امارات نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری سفارتی اقدامات پر زور دیا ہے۔
دیکھیں

