پاکستان - 03 مارچ 2026
ایران میں رجیم چینج کی کوشش جاری رہی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے: روس
دنیا - 03 مارچ 2026
ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں حکومت تبدیل کرنے کی کوششیں دنیا کو بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔
روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کی پالیسی ترک نہ کریں تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے اور اس صورتحال کے بعد ایران جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر سکتا ہے۔
دیمتری میدودیف کے مطابق جاری جنگ نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے شہریوں کو بھی زیادہ خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ یہ تنازع عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں جاری رہیں تو یہ کسی بھی وقت بڑے عالمی تصادم اور ممکنہ جوہری جنگ کا آغاز بن سکتی ہیں، جس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے۔
دیکھیں

