پاکستان - 03 مارچ 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی
دنیا - 03 مارچ 2026
لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ اعداد و شمار لبنانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے رامت ڈیوڈ ایئربیس پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئربیس کے کنٹرول روم اور ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی لبنان پر جاری اسرائیلی بمباری کے ردعمل میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں بھی زور دار دھماکہ سنا گیا، جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل لبنانی وزارتِ صحت نے اسرائیلی حملوں میں 31 افراد کی ہلاکت اور 149 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آیا۔
امریکہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بیروت میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے اور موجود افراد کو دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری روانگی کا مشورہ دیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت سمیت لبنان کے 59 علاقوں کے رہائشیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل مخصوص عمارتوں اور علاقوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دیکھیں

