کھیل - 03 مارچ 2026
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں طالبان کے حملے پسپا، افغان اڈے اور اسلحہ ڈپو تباہ
پاکستان - 03 مارچ 2026
پاک فوج نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق شمالی بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں طالبان نے 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر فائر ریڈ کی کارروائیاں کی گئیں۔
ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملہ اور 12 مقامات پر فائر ریڈ ناکام بنا دی گئی، اور رات بھر کی کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ننگرہار میں افغان اڈے، خوگانی بیس اور جلال آباد میں ڈرون اسٹوریج کو تباہ کر کے طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچایا۔
آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 طالبان ہلاک، 630 زخمی، 188 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ، 31 مقامات پر قبضہ، 188 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ، اور افغانستان کے 51 مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔
دیکھیں

