دنیا - 04 مارچ 2026
مشرقِ وسطیٰ میں بڑی عسکری کشیدگی، فوجی تنصیبات پر حملوں میں بھاری جانی نقصان کا دعویٰ
دنیا - 04 مارچ 2026
تہران: خلیجی ممالک میں واقع متعدد فوجی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 160 غیر ملکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
سرکاری بیانات کے مطابق ہلاک اور زخمی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ بحرِ ہند میں تقریباً 650 کلومیٹر فاصلے پر پرواز کرنے والے ایندھن بردار طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب جاری عسکری مہم کے تحت اسرائیل کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کے نئے حملے کیے گئے، جن کا ہدف اہم عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک غیر ملکی قونصل خانے کے قریب مبینہ ڈرون حملے کے بعد زور دار دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں اور میزائل ملبہ گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دیکھیں
