خطے کی صورتحال پر اہم سیاسی قیادت کو ان کیمرا بریفنگ

news-banner

پاکستان - 04 مارچ 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں شرکاء کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

 

اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور خطے میں پیدا ہونے والی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔

 

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اس بند کمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

 

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت وفاقی وزراء، سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں۔

 

اجلاس میں قومی سلامتی اور خطے کی بدلتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔