دنیا - 04 مارچ 2026
خطے میں کشیدگی کے باعث لاہور اور کراچی قونصل خانوں کا غیر ضروری عملہ پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
دنیا - 04 مارچ 2026
اسلام آباد: بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیش نظر لاہور اور کراچی میں قائم غیر ملکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد میں سفارت خانے کی موجودہ سرگرمیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات موجود ہیں، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سفارتی حکام کے مطابق یہ ہدایات غیر ہنگامی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری کی گئی ہیں جبکہ صورتحال کے مطابق مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
دیکھیں
