قیادت کی تبدیلی سے متعلق خبریں، نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا دعویٰ

news-banner

دنیا - 04 مارچ 2026

تہران: میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قیادت کے انتخاب کیلئے قائم خصوصی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے اور باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

 

 تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب سے متعلق مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے اور اس میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

 

پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ ذرائع کے مطابق نئے سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان کا امکان موجودہ قیادت کی تدفین کے بعد ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

مجتبیٰ خامنہ ای ایک مذہبی عالم اور سیاسی شخصیت ہیں جو ایران عراق جنگ میں شریک رہے اور طویل عرصے سے ملکی سیاسی حلقوں میں بااثر سمجھے جاتے ہیں۔

 

 انہیں اپنے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔

 

1969 میں مشہد میں پیدا ہونے والے مجتبیٰ خامنہ ای نے 2004 میں زہرا حداد عادل سے شادی کی اور سیاسی طور پر سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے حامی تصور کیے جاتے ہیں، جبکہ 2019 میں ان پر امریکا کی جانب سے پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں