تازہ ترین - 04 مارچ 2026
بالاکوٹ: پولیس فائرنگ سے ٹک ٹاکر محمد جاوید جاں بحق
انٹرٹینمنٹ - 04 مارچ 2026
سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بنانے والے محمد جاوید پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں پیش آیا۔
ایس پی صابر خان کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار کی پستول مبینہ طور پر حادثاتی طور پر چل گئی، جس سے جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بالاکوٹ تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور ایک پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔
اس دوران ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں پولیس کانسٹیبل کو جاوید کے پیٹ پر پستول رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ملزم کو بعدازاں سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔
مزاحیہ ویڈیو بنانے والے محمد جاوید کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا، جس میں ان کے ورثاء، اہلِ علاقہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی موجود تھے۔
دیکھیں

