کھیل - 04 مارچ 2026
مائیکل جیکسن کی جائیداد پر بچوں کے استحصال کے الزامات، 20 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
انٹرٹینمنٹ - 04 مارچ 2026
پاپ میوزک کے لیجنڈ مائیکل جیکسن کی جائیداد ایک بار پھر قانونی تنازع کا شکار ہوگئی ہے، جب چند افراد نے بچوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ، ڈومینک، میری نکول اور ایلڈو کیشچو نے دعویٰ کیا کہ جیکسن نے انہیں بچپن میں ذہنی طور پر قابو میں رکھا اور استحصال کیا۔
مبینہ واقعات کئی سالوں تک مختلف مقامات پر پیش آئے، اور بعض متاثرین صرف سات یا آٹھ سال کے تھے۔
درخواست میں کہا گیا کہ متاثرین کی ملاقات جیکسن سے ان کے والد کے ذریعے ہوئی، جو ایک ہوٹل میں کام کرتے تھے جہاں جیکسن اکثر قیام کرتے تھے۔
کچھ مواقع پر یہ مبینہ واقعات اس وقت بھی پیش آئے جب جیکسن اپنے بچوں کے ہمراہ متاثرین کے گھر آئے۔
جیکسن کی جائیداد کے وکیل مارٹی سنگر نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہیں اور مالی فائدے کی کوشش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیشچو خاندان دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جیکسن کی بے گناہی کی حمایت کرتا رہا، اور اب اچانک یہ دعوے صرف بھاری معاوضہ حاصل کرنے کی حکمت عملی لگتے ہیں۔
مدعیان نے 20 کروڑ ڈالر سے زائد ہرجانے اور تعزیری جرمانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ کیس کی اگلی سماعت 5 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔
دیکھیں

