ایپل نے آئی فون 17 کا سستا ورژن ’ای‘ متعارف کرا دیا

news-banner

تازہ ترین - 04 مارچ 2026

ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس iPhone 17 کا کم قیمت ورژن iPhone 17 E متعارف کروا دیا۔

 

کم قیمت ہونے کے باوجود یہ ڈیوائس اپ ڈیٹڈ چِپ اور بہتر وائرلیس چارجنگ سمیت ہارڈویئر میں بہتری کے ساتھ آتی ہے، اور نئے فیچرز والی ایپس کو آسانی سے چلا سکتی ہے۔

 

تاہم، iPhone 17 E میں مہنگے ماڈلز یعنی iPhone 17 اور iPhone 17 Pro کے مقابلے میں کچھ کمی رہ گئی ہے، سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ اس میں صرف ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

 

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایپل کے لیے مصنوعات کی رونمائی کا ایک مصروف ہفتہ شروع ہو رہا ہے، اور توقع ہے کہ اپ ڈیٹڈ MacBook سمیت دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔