روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے: پیوٹن

news-banner

دنیا - 05 مارچ 2026

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے۔

 

پیوٹن نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے، اور اگر روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو ماسکو کے لیے دیگر منڈیوں کی طرف رخ کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کی روسی توانائی پر انحصار کم ہونے کے باعث روس چین سمیت دیگر منڈیوں کی جانب متوجہ ہو رہا ہے۔

 

مشرق وسطیٰ میں جنگ چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے، امریکا اور اتحادی افواج ایران پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ ایران امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

 

امریکا عراقی کردوں سے تعاون کے لیے بھی رابطے کر رہا ہے مگر کرد افواج ابھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔