دنیا - 07 مارچ 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
دنیا - 07 مارچ 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر ایران کی جانب سے مملکت پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں جانب اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کم کر دیتی ہے۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے گا، غلط اندازوں سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کو تقویت دے گا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق بھی شامل تھے۔
دیکھیں

