چیٹ جی پی ٹی کے نئے ماڈل نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے

news-banner

تازہ ترین - 08 مارچ 2026

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے پیشہ ورانہ کاموں کے لیے چیٹ جی پی ٹی 5.4 متعارف کرایا، جو جدید منطق، کوڈنگ اور ورک فلو کی صلاحیتوں کے ساتھ پچھلے ماڈلز سے بہتر ہے۔

 

خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جمعرات کو اس نئے ماڈل کی ریلیز کا اعلان کیا گیا۔ 

 

چیٹ جی پی ٹی 5.4 پرو بھی متعارف کرایا گیا، جو زیادہ پیچیدہ اور پیشہ ورانہ کاموں کے لیے طاقتور ورژن ہے۔

 

اوپن اے آئی کے مطابق یہ ماڈل اسپریڈشیٹس، پریزنٹیشنز اور دستاویزات کے ساتھ بہتر کام کرتا ہے اور صارفین کو پیشہ ورانہ کام زیادہ مؤثر انداز میں مکمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

 

اس میں بڑے سیاق و سباق کو سمجھنے، ویب سرچ کے ساتھ انضمام، اور اسکرین شاٹس سے انٹرفیس عناصر پہچاننے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

 

بنچ مارک ٹیسٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی 5.4 نے اپنے پچھلے ماڈلز سے بہتر کارکردگی دکھائی، 83 فیصد کیسز میں صنعتی ماہرین کے برابر یا بہتر نتائج دیے، اور کوڈنگ کے امتحانات میں بھی اعلیٰ اسکور حاصل کیا۔

 

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل حقائق کے اعتبار سے زیادہ درست ہے اور غلط معلومات کے امکانات پہلے کے مقابلے میں کم ہیں۔ 

 

اب پرو، ٹیم اور چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ ڈویلپرز اسے اے پی آئی کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔