ایران کو ٹول دینے والی شپنگ کمپنی پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔امریکہ

news-banner

تازہ ترین - 02 مئی 2026

امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایران کو ٹول فیس نہ دیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ایران کو ٹول فیس ادا کرنے والی شپنگ کمپنی پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ 

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹول فیس لینے سے آگاہ ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ 

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے آج ہی 6 ایرانی شہریوں،21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔ 

جن افراد، کمپنیوں اور تجارتی جہاز پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ایران کے حساس پروگراموں بالخصوص توانائی اور ممکنہ طور پر جوہری یا عسکری سرگرمیوں سے منسلک ہیں