کاروبار - 09 مارچ 2026
ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، سعودی عرب کی سخت تنبیہ
دنیا - 09 مارچ 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایران نے اپنے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔
اس کے بعد اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوئی جہاں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں اور ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب اسرائیلی حملوں میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
دوسری طرف بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کم عمر لڑکی اور ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے مطابق ایران نے مختلف علاقوں میں 1400 سے زائد ڈرون حملے کیے ہیں۔
اسی دوران سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا۔
سعودی عرب میں ایک رہائشی علاقے پر گولہ گرنے سے ایک بھارتی اور ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
علاقائی کشیدگی کے باعث امریکہ نے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
دیکھیں

