وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی

news-banner

پاکستان - 09 مارچ 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گی جبکہ سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول پر اکنامک میپنگ کے ذریعے ممکنہ وسائل کی نشاندہی کرے گی اور صنعت کے کلستر قائم کرنے کے لیے شعبہ جات کی ترجیحات طے کرے گی۔

 

 کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل و طویل المدتی ٹائم لائن بھی مرتب کرے گی۔

 

کمیٹی پرائیویٹ سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہر شعبے کے لیے عملی منصوبے تیار کرے گی، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے انسانی وسائل تیار کرے گی اور مقامی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو عالمی ویلیو چین کے ساتھ جوڑے گی۔

 

علاوہ ازیں، کمیٹی پائیدار اکنامک ایکو سسٹم بنانے پر بھی کام کرے گی۔

 

 تجویز کردہ منصوبے شامل ہیں:

 

  • ساہیوال: ڈیری پروڈکٹس
  •  
  • لاہور: آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، گوشت اور لیدر
  •  
  • فیصل آباد: ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی، ڈیری پروسیسنگ
  •  
  • گوجرانوالہ: سرجیکل اور اسپورٹس آلات
  •  
  • گجرات: پنکھے، چاول کی برآمدات، اور اپلائنسز